10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

سپر بلڈمو ن گرہن جنوری میں دکھائی دے گا


انٹر نیشنل

01/Jan/2019

News Viewed 1904 times

اگلا چاند گرہن ہم سے چند ہفتوں کی دوری پر ہے جسے ماہرینِ فلکیات نے سپر بلڈ مون کا نام دیا ہے تاہم یہ پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش وغیرہ میں دکھائی نہیں دے گا, 20 جنوری کو چاند زنگ آلود اور سرخ مٹی کی رنگت والا دکھائی دے گا۔ امریکا اور براعظم امریکا کے کئی علاقوں میں چاند گرہن پیسفک وقت کے مطابق سوا سات بجے شروع ہوگا اور 10 بج کر 45 منٹ پر ختم ہوگا اس دوران پورا چاند سرخ و نارنجی مائل سیاہ دکھائی دے گا, اگرچہ سپر بلڈ مون کی اصطلاح کوئی سائنسی نہیں لیکن یہ الفاظ مکمل چاند کے سرخی مائل گرہن کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

آگے بھی پڑھیں: جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ


مغربی یورپ اور افریقا کے لوگ اس کے ابتدائی مراحل کچھ دیر کے لیے دیکھ سکیں گے لیکن ایشیا اور آسٹریلیا میں رہنے والے لوگ اس منظر سے محروم رہیں گے اور سال کے آخر میں ہونے والا ایک اور دوسرا چاند گرہن ضرور دیکھ سکیں گے, یہ مکمل چاند گرہن ہوگا اور اس دوران چاند زمین سے قریب ترین فاصلے پر ہوگا اور اسی مناسبت سے ماہرینِ فلکیات نے اسے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں